• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرامکو کے منافع میں دوسری سہ ماہی میں 90 فیصد اضافہ

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی آرامکو نے کہا ہے کہ رواں سال دوسری سہ ماہی ( اپریل تا جون) کے دوران اس کے خالص منافع میں سالانہ بنیاد پر 90 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ تیل کی طلب میں اضافہ ہے، منافع کا حجم 48.4 ارب ڈالر رہا۔جرمن نشریاتی ادارے نے آرامکو کے حالیہ بیان کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال اپریل سے جون کے عرصے میں اس کا خالص منافع 48.4 ارب ڈالر رہا جو 2021 کے اسی عرصے کے مقابلے میں قریباً90 فیصد زیادہ ہے۔