• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ نے 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی۔

کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

22 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے، 3 کو ایک مرتبہ اجازت کی منظوری دی دی گئی ہے۔

دریں اثناء وفاقی کابینہ نے شیری رحمان کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی بنا دی ہے، کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے سفارشات دے گی۔

قومی خبریں سے مزید