چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کے معاملے پر مجرمانہ خاموشی برتنے پر اڈیالہ جیل کے 2 افسران عہدوں سے فارغ کردیے گئے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اڈیالہ جیل اور سپرنٹنڈنٹ چوہدری اصغر گجر کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
ایک بیان میں وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے ڈی آئی جی اڈیالہ جیل اور سپرنٹنڈنٹ کو عہدوں سے ہٹانے کی تصدیق کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں افسران کو شہباز گل کے معاملے پر مجرمانہ خاموشی اور غیر قانونی کارروائی پر ہٹایا گیا ہے۔