وفاقی حکومت نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کر دیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عامر علی احمد کو تبدیل کرکے محمد عثمان کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔
دوسری طرف عامر علی احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔