• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی انجلی بن گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو خوب بھاگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جسے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کی شیئر کردہ مزاحیہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اور عدنان انصاری ماضی کی مشہور زمانہ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے ڈائیلاگ پر اداکاری کر رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’’ راہول اور انجلی کی پھر سے لڑائی ہو گی‘‘۔

اس ویڈیو کو اب تک 16 لاکھ سے زائد بار دیکھا اور دو لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین پسند کرچکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید