وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ایران کے وزیر برائے اربن ڈیولپمنٹ رستم قاسمی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور ایرانی وزیر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ اور ایرانی وزیر کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری اور رستم قاسمی نے دونوں ممالک کی سرحد کے ساتھ زمینی راستوں کے قیام کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ اور ایران کے وزیر نے دونوں ممالک کی سرحد کے ساتھ داخلے کے نئے راستوں اور بازاروں کے قیام کے معاملے پر بھی اتفاق کیا۔