• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی کمی کا سامنا، سسٹم پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے، ایس ایس جی سی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کے بیان کے مطابق ایس ایس جی سی کو مختلف گیس فیلڈز سے سپلائی میں کمی کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں سسٹم پر اضافی دباؤ پڑ رہا ہے اور لائن پیک بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ گیس سپلائی میں کمی کی وجہ متعدد گیس فیلڈز میں غیر متوقع ٹرپنگ ہے جس کے نتیجے میں گیس کےکم پریشر کی متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں جنہیں دورکرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس سپلائی میں نمایاں کمی کے مسئلے کا سامنا کرنے کے لیے، سوئی سدرن گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر عمل درآمد کرے گی تاکہ ترجیحی طور پر گھریلو اور تجارتی شعبوں کو گیس کی مسلسل فراہمی جاری رہے۔حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی موسم کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے جسکی وجہ سے ہمارے عملے کو صارفین تک پہنچنے اور انکی شکایات کو بروقت حل کرنے کی کوششوں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ ادارے کا کال سینٹر صارفین کی شکایات کے جلد از جلد ازالے کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہاہے۔
کوئٹہ سے مزید