• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل بورڈ شہباز گِل کا آج دوبارہ معائنہ کریگا، پمز ذرائع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کا میڈیکل بورڈ آج دوبارہ معائنہ کرے گا،ذرائع پمز کے مطابق شہباز گِل کے دوبارہ ٹیسٹ کیے جانے کا بھی امکان ہے، ان کی طبیعت تسلی بخش ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گِل کی گزشتہ رات ای سی جی رپورٹ بہتر نہیں تھی، انہیں دل کی تکلیف نہیں ہے، بے چینی بڑھنے سے بھی دل کی دھڑکنیں تیز ہوجاتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بے چینی بڑھنے سے سانس لینے میں بھی مشکلات آجاتی ہیں، شہباز گِل کے دل کی دھڑکنیں رات تیز تھیں، دوبارہ ای سی جی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ شہباز گِل کو اڈیالہ جیل سے اسلام آبادکے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، کارڈیک سینٹر میں ان کا ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا۔

شہباز گِل کےمختلف ٹیسٹ کیے جانے کے بعد مجموعی میڈیکل رپورٹ آج مرتب کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹس آنے کے بعد شہباز گِل کو ڈسچارج کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید