• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، مکمل حجاب میں گانا گاتی خاتون تنقید کی زد میں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سعودی عرب کے عوام کی جانب سے مکمل حجاب میں گانا گاتی خاتون پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

سعودی اداکار عبداللّٰہ السدحان کی جانب سے ایک نقاب پوش خاتون کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی۔

اس ویڈیو میں خاتون مکمل پردے میں گانا گا رہی ہے۔

اداکار کا اپنے ٹوئٹ میں اس خاتون کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ خدا آپ کی حفاظت کرے، زندگی گزارنے کے لیے کام کی تلاش اور  پیسہ کمانا مشکل ہے،  آپ کی آواز خوبصورت ہے، آپ کو گاتے رہنا چاہیے۔

اس ویڈیو کا سعودی میڈیا پر وائرل ہونا ہی تھا کہ اس باپردہ خاتون پر صارفین کی سوشل میڈیا جانب سے کڑی تنقید کی جانے لگی۔

اس ویڈیو پر کئی سعودی شہریوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

ایک صارف کا لکھنا تھا کہ اللّٰہ سے ڈرو، گانا گانا اور بجانا مذہبی طور پر ناجائز ہے، روزی ایسے پیشے سے کماؤ کے سب کو آپ پر فخر ہو۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اگر اس عورت نے موسیقی کو اپنایا ہے تو یہ پردہ کیوں کر رہی ہے، یہ گانا گاتے ہوئے پردہ اتار دیتی، پردے میں گانا گانا حجاب کی توہین ہے۔

دوسری جانب کچھ صارفین کا اس باپردہ خاتون کی حمایت میں کہنا تھا کہ یہ خاتون ایک فنکار ہے، اس کی آواز گانے کے لیے خوبصورت اور بالکل درست ہے۔

ایک اور صارف کا خاتون کے حق میں کیے گئے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ فن کا  مظاہرہ کرنے کے لیے نقاب اس خاتون کے لیے  رکاوٹ نہیں بنا اور نہ ہی اِس نے اپنے ٹیلنٹ کو روکا ہے، اس خاتون کو معلوم ہے کہ چہرہ ڈھانپنے سے اس کے فن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید