• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو سے پاک پاکستان قومی مقصد ہے، وزیر اعظم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پولیو سے پاک پاکستان قومی مقصد ہے، پوری قوم ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ٹیموں کے ساتھ تعاون کرے۔

پولیو کے خاتمے کے لیے نیشنل ٹاسک فورس کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔

وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ قوم دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے سپاہیوں، پولیس کانسٹیبلز، پولیو ورکرز کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ موسمی حالات ویکسینیشن مہم کے لیے بڑے چیلنجز کا باعث ہیں، یہ ایک آزمائشی وقت ہے، یہ ایک چیلنج ہے جس پر ہم قابو پا سکتے ہیں اور اس پر قابو پالیں گے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بہت زیادہ پیچیدہ چیلنجز والے ممالک نے پولیو کا خاتمہ کر دیا ہے، تمام صوبائی حکومتیں یقینی بنائیں کہ چیلنجز والے علاقوں میں بہترین لوگ موجود ہوں۔

قومی خبریں سے مزید