پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث مزید 2 کورونا مریض انتقال کر گئے۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 468 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 160 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 552 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 66 ہزار 236 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 17 ہزار 749 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 99 لاکھ 58 ہزار 508 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 ہزار 776 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 232 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں لاہور سے کورونا وائرس کے باعث 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
کورونا کے لاہور میں 133، حافظ آباد میں 21، فیصل آباد میں 18، راولپنڈی میں 16، بہاولپور میں 14، سرگودھا میں 8، سیالکوٹ، رحیم یار خان، پاکپتن اور ملتان سے 3، 3، ننکانہ، چنیوٹ، گجرات، اوکاڑہ میں 2، 2، گوجرانوالہ، قصور، شیخو پورہ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔
کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح لاہور میں 4 اعشاریہ 8، فیصل آباد میں 3 اعشاریہ 7 اور حافظ آباد میں 6 اعشاریہ 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔