• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائی کورٹ: بانی کو علاج کیلئے اسپتال منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ 

عدالت عالیہ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی، جسٹس انعام امین منہاس کل ڈاکٹر عظمیٰ خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست گزار ڈاکٹر عظمیٰ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ اور علاج کے دوران رسائی دی جائے  اور ان کی صحت سے متعلق فوری اور بروقت معلومات فراہم کی جائیں۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی کا طبی معائنہ ان کی پسند کے ڈاکٹرز سے کرانے کا انتظام کیا جائے، ڈاکٹر خرم مرزا، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو شامل کیا جائے۔ 

مزید استدعد کی گئی کہ بانی کے بلڈ ٹیسٹ کرائے جائیں اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حراست و علاج کے دوران معالجین اور اہلِ خانہ اور وکلا کو بانی تک مسلسل رسائی فراہم کی جائے اور بانی کی گزشتہ 3 ماہ کی خون اور آنکھ کی تشخیصی رپورٹس سمیت مکمل طبی رپورٹس فراہم کی جائیں۔

قومی خبریں سے مزید