جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ٹوکیو سے جاپانی میڈیا کے مطابق جاپانی وزیراعظم کورونا وائرس کی ہلکی علامات محسوس کر رہے ہیں۔
اتوار کو وزیراعظم فومیو کشیدا کے سرکاری دفتر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہیں گزشتہ شام سے ہلکا بخار اور کھانسی کی شکایت ہے۔
کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فومیو کشیدا نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر تنہائی اختیار کرلی ہے۔
یاد رہے کہ ایک ہفتے بعد تیونس میں افریقن ڈیولپمنٹ کانفرنس میں انکی شرکت متوقع تھی۔
تاہم اب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ اس کانفرنس میں ورچولی شرکت کرسکتے ہیں۔