• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی حملوں میں شدت، مزید 100 فلسطینی شہید

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

غزہ میں اسرائیلی حملے تیز ہو گئے، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ان 100 میں سے 75 کو بیت لاہیا کی رہائشی عمارتوں پر بم باری کر کے شہید کیا۔

گزشتہ 2 ماہ کے دوران شمالی غزہ کے جاری اسرائیلی محاصرے میں وحشیانہ زمینی اور فضائی حملوں میں شہداء کی تعداد 2 ہزار 700 تک پہنچ گئی۔

بیکری کے باہر بھگدڑ، 3 خواتین کچل کر جاں بحق

دوسری جانب غزہ میں فلسطینیوں کو سنگین غذائی بحران کا سامنا ہے۔

ایک بیکری کے باہر ہجوم میں بھگدڑ کے دوران 3 خواتین کچل کر جاں بحق ہو گئیں۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے خبردار کیا ہے کہ محصور علاقے میں بھوک اور مصائب کی صورتِ حال تباہ کن سطح پر پہنچ چکی ہے۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے ورلڈ فوڈ پروگرام سے فوری طور پر خوراک کی تقسیم دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

حزب اللّٰہ سربراہ کا فتح کا اعلان

دوسری جانب لبنان میں جنگ بندی کے چوتھے روز حزب اللّٰہ کے سربراہ سید نعیم قاسم نے سرحد پار حملوں اور اسرائیلی افواج کے ساتھ کئی مہینوں کی لڑائی کے بعد فتح کا اعلان کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید