• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں حکومت مخالف فورسز کا شمالی شہر حلب پر قبضہ کرنے کا دعویٰ

فوٹو: الجزیرہ
فوٹو: الجزیرہ

شام میں حکومت مخالف فورسز نے شمالی شہر حلب پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق تحریرالشام ملیشیا، دیگر مسلح جنگجوؤں کو حلب میں گشت کرتے دیکھا گیا، حکومت مخالف گروپوں نےحلب میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق شام کی حزب اختلاف کی فورسز نے ملک کے دوسرے بڑے شہر حلب کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ہے، باغی اتحاد نے اس ہفتے ایک حیران کن حملہ کرتے ہوئے شہر کے مشرق میں دیہات پر قبضہ کر لیا اور 2016 کے بعد پہلی بار حلب میں داخل ہوئے ہیں۔

سی این این کے مطابق باغی جنگجو شہر کے اہم مقامات پر دکھائی دے رہے ہیں، جہاں انہوں نے حزب اختلاف کے جھنڈے لہرائے ہیں، باغیوں کو حلب کے مرکزی قلعے اور دیگر اہم علاقوں میں دیکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شام کی خانہ جنگی 2011 میں عرب بہار کے دوران شروع ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں 3 لاکھ سے زائد شہری ہلاک اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید