• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی اور گردونواح میں آج بھی بارش کا امکان ہے، بارشوں کے خدشے پر سندھ بھر کے تعلیمی ادارے آج بھی بند رہیں گے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم سندھ میں موجود ہے، سسٹم کا مرکز بالائی سندھ کے قریب ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کے زیر اثر بالائی، وسطی سندھ میں آج شام تک بارش کا امکان رہے گا۔

کراچی میں شام یارات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، سسٹم کے زیر اثر بلوچستان کے جنوبی، شمال مشرقی اضلاع میں 26 اگست تک بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 سے30 ڈگری سینٹی گریڈ ہونےکا امکان ہے۔

شہر قائد کی ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار12 سے14 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

دوسری جانب کراچی کا کورنگی کازوے پانی کی سطح بڑھنے پر ٹریفک کے لیے پھر سے بند کردیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید