لوئرکوہستان کے علاقے سناگئی دوبیر میں سیلابی ریلے میں 5 افراد بہہ گئے، ایک شخص کو بچا لیا گیا، ایک لاش نکالی گئی، 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں بہ جانے والے 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔
اے ڈی سی کے مطابق سیلاب سے متعدد رابطہ سڑکیں، پن چکیاں اور پیدل راستے بھی تباہ ہوگئے۔
اے ڈی سی کا کہنا ہے کہ دوبیر بازار اور نالے کے قریب آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔