سری نگر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے طلبا کو گروپس میں پاک بھارت میچ دیکھنے سے روک دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طلبا کو میچ کے حوالے سے کوئی چیز سوشل میڈیا پر لگانے سے بھی منع کیا گیا ہے۔
نوٹس ڈین آف اسٹوڈنٹس ویلفئیر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں طلبا سے کہا گیا ہے کہ وہ میچ کے دوران اپنے اپنے مخصوص کمروں میں رہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طلبا کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس کو ایک گیم کے طور پر لیں انسٹی ٹیوٹ یا ہوسٹل میں بدنظمی کا مظاہرہ نہ کریں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گروپ کی شکل میں کسی کمرے میں میچ دیکھنے کی صورت میں اس کمرے کی الاٹ منٹ ختم کر دی جائے گی۔
گروپ میں میچ دیکھنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ بھی ہو گا، میچ کے بعد طلبا کو ہوسٹل کے کمروں سے بھی نکلنے سے منع کیا گیا ہے۔