• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ڈیوس کپ: پاکستان ٹینس ٹیم نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

پاکستانی ٹینس ٹیم نے جونیئر ڈیوس کپ میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی۔

ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے ترکمانستان کو 3-0 سے شکست دی، گروپ کے دونوں میچز میں کامیابی کے ساتھ ہی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

پاکستان کی جانب سے سنگلز میں ابوبکر طلحہ اور مکائیل علی بیگ نے اپنے اپنے میچز جیتے جبکہ ڈبلز میں ابوبکر اور حمزہ رومان نے پاکستان کو اسٹریٹ سیٹس میں فتح دلوائی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید