انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ نے شکریہ کے ٹوئٹ میں میزبان پاکستان کا نام نہیں لکھا۔
جے شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کے حوالے پیغام شیئر کیا۔
انہوں نے لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی آئی سی سی کے لیے بڑی کامیاب رہی، تمام ٹیموں اور میزبان ملک کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
آئی سی سی کے چیئرمین نے اپنے ٹوئٹ میں میزبان ملک لکھا لیکن انہوں نے پاکستان کا نام نہیں لیا۔
جے شاہ نے مزید لکھا کہ کرکٹ فینز نے بھی چیمپئنز ٹرافی کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔