ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نےجو ٹیم تشکیل دی وہ غلط تھی۔
پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ ٹیم میں تبدیلی لانی چاہیے تھی، لوگ چار چار اسپنرز کے ساتھ آئے تھے اور ہمارا ایک اسپنر تھا۔
احمد شہزاد نے کہا کہ غلط سلیکشن کی وجہ سے ٹیم اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی ہی نہیں کر پائی، یہ وہی کھلاڑی ہیں جو سات آٹھ دفعہ سے ناکام ہوتے آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہی ٹیم اب دورۂ نیوزی لینڈ پر بھی جا رہی ہے، سات آٹھ سال سے یہی کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔