پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر افنان اللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ بہت جلد ڈالر 200 روپے سے نیچے ہوگا۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دیتے ہوئے پاکستان کو قرض کے اجراء کی منظوری دے دی۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کو تقریباً 1 ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو قرض کی رقم منتقل کر دی جائے گی۔
اسی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر افنان اللّٰہ خان نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کا پروگرام منظور کر دیا ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مبارک ہو، بہت جلد ڈالر 200 سے نیچے ہوگا، انشااللّٰہ۔