اسلام آباد(نمائندہ جنگ،ایجنسیاں، ٹی وی رپورٹ )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالےسے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے بتایا کہ اس پروگرام کےلیے 115ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ بیت المال کا بجٹ دگنا کرکے 4ارب روپے کردیا گیا ہے۔ اپنی تقریر میں بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے حوالے سے اظہار خیال کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت معاشرے کے کمزور طبقے کو سہارا دیا جارہا ہے جوکہ ہم سب کی ذمہ داری اور ان کا حق ہے۔