• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہری شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو ناپسند کرتے ہیں، سروے

ایک حالیہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ برطانوی شہریوں کی اکثریت شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو ناپسند کرتے ہیں اور ان سے کوئی ہمدردی نہیں رکھتے۔

یہ سروے منگل کو ایک عالمی رائے ساز اور ڈیٹا جمع کرنے والے ادارے نے کیا۔

2 ہزار 267 برطانوی شہریوں نے کہا کہ انہیں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن سے کوئی ہمدردی نہیں ہے، یہ تعداد سروے میں شامل افراد کا 43 فیصد ہے۔

مجموعی طور پر 22 فیصد شرکا نے کہا کہ وہ شاہی جوڑے کے لیے ہمدردی رکھتے ہیں۔

یہ سروے ایسے وقت میں کیا گیا جب میگھن مارکل نے چند روز قبل ہی ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اور ہیری ستمبر کے آخری ہفتے میں برطانیہ اور جرمنی کا دورہ کریں گے۔

انفرادی حیثیت میں ملکہ ایلزبتھ دوئم برطانیہ میں سب سے زیادہ مقبول ہیں، ان کے بعد کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید