• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ کلوز اپ کے علاوہ گانے کے کسی سین میں نہیں، ہدایتکار کا انکشاف

کولاج فوٹو اسکرین گریب
کولاج فوٹو اسکرین گریب

نامور بھارتی اداکار اپنی سپر ہٹ فلم پردیس کے مشہور زمانہ گانے کی عکس بندی کے وقت موجود ہی نہیں تھے۔

فلم پردیس 1997 میں ریلیز ہوئی جس نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ فلم کے گیت بھی کافی مشہور ہوئے۔ 

 ان ہی میں سے ایک گیت ’یہ دل دیوانہ‘ جسے سونو نگم نے گایا، جس سے متعلق فلم کے ہدایتکار سبھاش گھئی نے دلچسپ انکشافات کیے اور بتایا کہ اس گانے میں شاہ رخ کلوز اپ کے علاوہ کسی سین میں تھے ہی نہیں۔ 

ایک پرانے انٹرویو کے دوران سبھاش گھئی کا کہنا تھا کہ ہم نے اس گیت کا میوزک صرف 2 دنوں میں ترتیب دیا تھا، ہمیں اندھیری میں ایک چھوٹا سا اسٹوڈیو ملا، میں نے وہاں سونو نگم کو بلایا اور ان سے کہا کہ آپ نے یہ گانا بلند آواز میں گانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس گانے کی عکس بندی کے لیے ہم نے بالکل آخر کا وقت مقرر کیا تھا۔

ہدایتکار کا کہنا تھا کہ ویسے تو شاہ رخ خان پوری فلم کے دوران کافی معاون ثابت ہوئے تھے لیکن جب ہمارے پاس آخری کے دو دن باقی رہ گئے تو شاہ رخ کو بھی دو دن پہلے ہی نکلنا تھا کیونکہ گوری اس وقت حاملہ تھیں اور شاہ رخ کو ان کے پاس جانا تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ اس وقت شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ شوٹنگ کے دنوں کو مزید دو سے تین دن نہیں بڑھا سکتے اور انہیں فوری دہلی کے لیے نکلنا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ پہلے تو اس گیت کو لاس اینجلیس میں فلمایا گیا پھر اگلے دن شاہ رخ کو نکلنا تھا تو میں نے ان سے درخواست کی کہ وہ صبح میں 7 بجے آجائیں، کار تیار تھی تو میں نے ان سے درخواست کی کہ وہ اس گانے کے لیے کار کے سین میں تین کلوز اپ شاٹس دے دیں۔

سبھاش گھئی کا کہنا تھا کہ ہم نے اس گیت کی عکس بندی صرف 2 گھنٹوں میں پوری کرلی تھی، جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس گیت میں مختلف لوکیشنز ہیں، کوئی ایک لوکیشن نہیں ہے۔ 

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس گانے کے دوران کار کے دور کے مناظر میں شاہ رخ خان موجود نہیں تھے، ان کی جگہ پر ان کے ڈپلیکیٹ کو بٹھایا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید