• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا اب آپ کو سیٹل نہیں ہوجانا چاہیے، عامر خان سے شادیوں اور طلاق پر کپل کا سوال

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نیٹ فلکس کے کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں آئندہ ہفتے مہمان ہوں گے۔ 

اس حوالے سے بدھ کو سوشل میڈیا پر اسکا ایک پرومو شیر کیا گیا، جس میں عامر خان کامیڈی شو میں کپل شرما کے ساتھ موجود لوگوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ 

پرومو کا آغاز کپل کی جانب سے متعدد ٹرافیز اسٹیج پر دکھائی گئیں اور انھوں نے بتایا کہ یہ سب صرف ایک شخص کو ملی ہیں جو عامر خان ہیں۔

عامر خان کا شو میں موجود حاضرین نے گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا، اس دوران عامر خان پرسکون انداز میں بیٹھنے کےلیے ایک سے دوسرے کاؤچ پر جاتے رہے۔

59 سالہ عامر نے شو میں اپنے بچوں کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو انکی سنتے نہیں ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ یہاں آنے کے لیے گھر پر ایک طویل بحث ہوئی کہ مجھے کیا پہن کر جانا چاہیے۔

انکے مطابق وہ تو شارٹس پہننا چاہتے تھے لیکن بچوں نے پینٹ پہنا دی۔ عامر نے اپنی آخری دو فلموں لال سنگھ چڈھا اور ٹھگس آف ہندوستان کی ناکامی کا بھی تذکرہ کیا۔

تاہم کپل نے انکی تشفی کرنے کےلیے کہا کہ انکی ناکام فلمیں بھی اچھا خاصا پیسا بنا لیتی ہیں۔ 

شو کی مستقل مہمان ارچنا پورن سنگھ نے ان سے پوچھا کہ ایوارڈ شوز میں شریک کیوں نہیں ہوتے تو انکا کہنا تھا کہ وقت بہت قیمتی ہے اسکا بہتر استعمال کرنا چاہیے۔ 

اس موقع پر کپل نے ان سے پوچھا کہ آپکو نہیں لگتا کہ اب آپکو بھی سیٹل ہوجانا چاہیے، انکی اس تجویز پر عامر نے قہقہہ لگایا۔ یاد رہے کہ عامر خان نے دو شادیاں کیں اور دونوں ہی  میں طلاق دے دی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید