• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ماہ اگست کے دوران ریکارڈ 489 ارب روپے ٹیکس جمع کرلیا۔ 

ایف بی آر حکام کے مطابق ماہانہ ہدف کے مقابلے میں 6 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے۔ 

حکام نے بتایا کہ اگست میں ٹیکس کا ہدف 483 ارب روپے مقرر تھا، گزشتہ مالی سال اگست میں 448 ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب، پیٹرولیم پر زیرو سیلز ٹیکس، درآمدات میں کمی کے باوجود ریونیو میں اضافہ ہوا۔

حکام کے مطابق اگست میں 37 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے، اگست میں ٹیکس ریفنڈ میں 161 فیصد اضافہ ہوا۔ 

ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اگست میں 14.3 ارب روپے کے ریفنڈز جاری ہوئے تھے۔

تجارتی خبریں سے مزید