• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این اے سائرہ بانو کا وزیر اعظم فنڈز میں اپنی تنخواہ رضا کارانہ دینے سے انکار

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)  کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے وزیر اعظم فنڈز میں اپنی تنخواہ رضا کارانہ دینے سے انکار کردیا۔

رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے وزیر اعظم سیلاب فنڈ کی تقسیم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

اپنے خط میں سائرہ بانو نے کہا کہ ہماری تنخواہ ہم سے پوچھے بغیر نہیں کاٹی جا سکتی، آپ نے اراکین قومی اسمبلی کی ایک ماہ کی تنخواہ کاٹ لی۔

سائرہ بانو نے کہا کہ فنڈز کٹوتی میں نہ تو متعلقہ ایم این ایز سے مشاورت کی گئی نہ مرضی پوچھی گئی، فنڈ پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کے بغیر جلد بازی میں قائم کیا گیا۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف اور بحالی کی ضرورت ہے، مجھے وزیر اعظم سیلاب فنڈ کی تقسیم پر اعتماد نہیں، میں چاہتی ہوں کہ میری ایک ماہ کی تنخواہ الخدمت اور جے ڈی سی کے سیلاب فنڈ میں برابر تقسیم کی جائے۔

سیلاب متاثرین کو پوری امدادی رقم نہ دیے جانے کا انکشاف

سیلاب متاثرین کے ہر خاندان کو 25 ہزار کے بجائے 23 ہزار روپے دیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

سندھ کے ضلع خیرپور میں پٹواری نے جیو نیوز کو بتایا کہ سیلاب متاثرین کو پوری رقم نہیں دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام کو بتادیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے ہر خاندان کو حکومت کی جانب سے 25 ہزار کے بجائے 23 ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔

دوسری طرف وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی رقم سے کٹوتی جیسے سنگین جرم کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے 20 ہزار سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید