• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل مل: انصاف لیبر یونین کے چیئرمین کے بیٹے کے خلاف چوری کا مقدمہ درج، مقدمہ غلط ہے، چیئرمین سی بی اے

کراچی (اسد ابن حسن) اسٹیل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں پاکستان اسٹیل مل سوداکاری یونین جو انصاف لیبر یونین کے نام سے رجسٹرڈ ہے، اس کے چیئرمی یاسین جامڑو کے بیٹے ثناء اللہ جمڑو کے خلاف اسٹیل ٹاؤن میں واقع جی ایم بنگلے سے سامان چوری کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ چیئرمین جامڑو کا کہنا تھا کہ مقدمہ غلط اور بدنیتی پر درج کیا گیا ہے۔ اسٹیل ٹاؤن تھانے میں گزشتہ روز درج مقدمہ نمبر 553/2022میں درج کیا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل کے سکیورٹی کے عملے نے اطلاع پر چھاپہ مارا اور وقوعہ سے ثناء اللہ اور اس کے دو دوستوں آفتاب احمد اور محمد یاسین کو ایک بنگلے سے چوری شدہ سامان کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔