کراچی(اسد ابن حسن) فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ سی ایس ایس امتحانات کے کامیاب امیدواروں کی فہرست میں چند حیرت انگیز حقائق سامنے آئے ہیں کوٹے کے حساب سے سب سے کم منتخب امیدواروں کی تعداد سندھ شہری علاقوں اور خاص طور پر کراچی سے صرف 7ہیں جب کہ سندھ دیہی علاقوں میں کامیاب امیدواروں کی تعداد 32 ہے۔ سب سے زیادہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تعلق پنجاب سے ہے جن کی تعداد 128 ہے۔ دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے کامیاب امیدواروں میں بلوچستان 13، خیبر پختون خواہ 20، آزاد جموں کشمیر 5 اور گلگت بلتستان و سابق فاٹا سے 4 کامیاب امیدوار شامل ہیں۔ جاری کر فہرست کے مطابق 13 ہزار امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 386 دونوں امتحانات میں کامیاب ہوئے۔