اوکاڑہ(وارث حیدری)جے یو آئی کے پشاور جلسہ کی9مئی تاریخ کی وجہ غیر معمولی اہمیت 9مئی2023کو ملک بھر میں قومی سلامتی کے محافظ اداروں کے دفاتر،شہداء کی یادگاروں پر بدترین حملوں سمیت قانون شکنی کے جو واقعات ہوئے اسے قومی سطح پر ملک دشمنی سے تعبیر کیا جاتا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور جلسہ میں دھاندلی کے حوالے سے جے یو آئی رہنماؤں کا ہدف خصوصی طور پر کے پی میں پی ٹی آئی حکومت ہو گا، جبکہ جے یو آئی 9مئی2023کے واقعات کی بھی شدید مذمت کرے گی ،،ذرائع کا کہنا ہے کہ 9مئی کو پارلیمنٹ میں بھی گزشتہ سال کے واقعات کی مذمت کی جائے گی، جس میں جے یو آئی سمیت حکومت مخالف جماعتیں بھی یکساں مؤقف کا اعادہ کر سکتی ہیں۔