• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر فائنل میں بھارت آگیا تو بیسٹ آف تھری سیریز ہی ہوگئی، محمد رضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ پریشر والا ہوتا ہے، فائنل والا میچ ہی ہوتا ہے، چیزوں کو نارمل رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

شارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ مذاق میں آپس میں کہہ چکے ہیں اگر فائنل میں بھارت آ گیا تو بیسٹ آف تھری سیریز ہی ہوگئی ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ دبئی شارجہ کی وکٹ سلو ہوتی ہے، پاور پلے میں اسکور تھوڑا ہوتا ہے، کنڈیشن بہت مشکل تھی اس لیے شروع میں دھیان رکھنا پڑتا ہے کہ وکٹ نہ گنوائیں۔

پاکستانی وکٹ کیپر نے کہا کہ کرکٹ ایک ہی طرح ہے اگر اسے سادہ رکھا جائے تو بہتر ہے، کریمپ کسی بھی وقت آسکتے ہیں،  اپنے میڈیکل اسٹاف کو کریڈٹ دیتا ہوں جو ہمارا بہت خیال رکھتے ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ لڑکے جان مار رہے ہیں، رزلٹ اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، بابر اعظم سپر اسٹار ہے ابھی دو میں آؤٹ ہوئے، ہم تو کہتے ہیں صحیح آؤٹ ہوا اسے نظر نہ لگ جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان بولرز میں سے شاہین کی کمی کوئی پوری نہیں کرسکتا،  مگر ہمیں ایک اور شاہین شاہ آفریدی مل سکتا ہے، نسیم شاہ کی شکل میں شاہین مل سکتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید