• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ: آج بھارت اور سری لنکا کا ٹاکرا ہوگا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹاکرا ہو گا۔

بھارت کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

دوسری جانب سری لنکا نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو ہرایا تھا۔

بھارتی ٹیم اگر آج کا میچ ہار جاتی ہے تو اس کی ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی بہت مشکل ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

ایشیا کپ کا فائنل 11 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید