• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ لائن بس منصوبہ،کاٹے گئے درخت الہ دین پارک میں ٹرانسپلانٹ کیے ہیں، منیجر ٹرانس کراچی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں ریڈ لائن بس منصوبے کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے بڑی تعداد میں درخت کاٹ دیے گئے، منصوبے کی انتظامیہ نے درختوں کو دوسری جگہ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔

 این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے ریڈ لائن منصوبے کے لیے درختوں کی بڑی تعداد میں کٹائی کا عمل جاری ہے۔

منیجر ٹرانس کراچی مہوش زہرہ نے اس معاملے پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کے لیے کاٹے گئے درختوں میں سے 26 مقامی نسل کے درختوں کو الہ دین پارک میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبے میں 50 ہزار مقامی نسل کے درخت دوبارہ لگائے جائیں گے۔

مہوش زہرہ نے کہا کہ منصوبے کی راہ میں ملیر ہالٹ سے نمائش تک 7 ہزار 782 درخت آ رہے ہیں، سڑک کنارے موجود 114 درخت کاٹے جائیں گے۔

جی ایم پلاننگ انفرا اسٹرکچر ٹرانس کراچی ڈاکٹر سید مرتضیٰ بخاری نے بتایا کہ ریڈ لائن منصوبہ 27 کلومیٹر طویل ہے۔

ڈاکٹر سید مرتضیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ 7 ہزار سے زائد درختوں میں 85 فیصد کونو کارپس کے ہیں اور ہر ایک درخت کے بدلے 5 درخت لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 50 ہزار درخت لگائے جائیں گے، درخت کوریڈور کے ساتھ لگائیں گے اور کوئی درخت 5 فٹ سے کم کا نہیں ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید