شمال مشرقی بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں درجنوں طلبہ نے اسکول کے ریاضی کے ٹیچر اور ایک کلرک کو درخت سے باندھ کر دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
مذکورہ عمل کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ ان میں سے بہت سے لڑکوں کو امتحان میں بہت خراب نتائج موصول ہوئے ہیں۔
جھارکھنڈ کے دمکا ضلع کے شیڈولڈ ٹرائب ریذینڈینشل اسکول میں یہ افسوسناک واقع گزشتہ پیر کو پیش آیا۔
طلبہ نے اپنے ریاضی کے ٹیچر اور اسکول کے کلرک کو نویں جماعت کے حالیہ امتحانات میں موصولہ نتائج پر تبادلہ خیال کا کہہ کر انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ لیکن ایک درخت سے باندھ کر دونوں کی خوب پٹائی کی۔
اس واقعہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد طلبہ کے اس عمل کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔