شیخوپورہ میں ڈکیتی اور سنگین مقدمات کے 2 قیدی فلمی انداز میں حوالات سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے مفرور ملزمان جسمانی ریمانڈ پر تھے، جو روشندان کی سلاخیں کاٹ کر فرار ہوئے ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق آر پی او نے ڈی پی او شیخوپورہ سے قیدیوں کے فرار پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ڈی ایس پی کی درخواست پر ایس ایچ او اور دیگر حوالات ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔