ملتان (سٹاف رپورٹر )ضلعی امن کمیٹیکا اجلاس ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ اور سی پی او اظہر اکرام کی صدارت میں ہوا۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں سکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کے لئے رمضان پلان تشکیل دے دیا گیا ہے ۔تمام حساس مساجد اور امام بارگاہوں میں عبادات کے اوقات میں اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔علماء کرام سے اپیل ہے کہ وہ لائوڈ سپیکر کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ مذہبی اشتعال پیدا نہ ہو۔اس موقع پر سی پی او ملتان اظہر اکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس ماہ رمضان المبارک میں سکیورٹی ریڈالرٹ رکھے گی۔ بعد ازاں علماء کرام نے ماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔