ملتان (سٹاف رپورٹر) زرعی مارکیٹنگ، لائیو سٹاک ، لیبر سمیت دیگر محکموں کے عدم تعاون کے باعث ملتان شہر کے تمام رمضان بازار مکمل طور پر فعال نہیں ہو سکے ہیں ٹاؤنز کی طرف سے اپنی اپنی حدود میں رمضان بازاروں کے ٹینٹ سمیت دیگر تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ضلع حکومت کے اعلان کے مطابق 3جون سے تمام رمضان بازار مکمل طور پر فعال ہیں مگر صورتحال اسی کے برعکس ہے۔ رمضان بازاروں میں لگائے گئے 13 سیل پوائنٹس پر پہلے روز 20 لاکھ روپے سے زائد سیل ہوئی۔ریجنل منیجر یوٹیلٹی سٹورز ملتان ریجن شہزادخان نے گزشتہ روز رمضان بازاروں میں قائم کئے گئے سیل پوائنٹس کا دورہ کیا۔دریں اثنا چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ملتان امتیاز گلزار چٹان نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی رائوندیم اصغر کے ہمراہ ماڈل رمضان بازار شمش آباد کالونی کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی ہدایت پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ضلع ملتان میں پچھلے2روز سےرمضان بازار جزوی طورپرفعال کردیئےگئےمگر تاحال الیکٹرانک ریٹ بورڈز آویزاں نہ ہوسکے۔