ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے پولیس کی جانب سے خاتون زرینہ بی بی کو اہل خانہ سمیت ہراساں کرنے درخواست پر سی پی او ملتان سے 13 جون کو جواب طلب کر لیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے لاکھوں روپے کی مصنوعات کی جعلسازی کرنے کے مقدمہ میں2 ملزموں محمد اسود اور محمد فاروق عباسی کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 8 ملزموں محمد اقبال، محمد ناصر، اور محمد شان جبکہ اسی تھانہ میں درج مقدمہ میں محمد اعجاز ، محمد فرحان اور عبدالخالق کا 2،2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بووگس چیک دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد رمضان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے ۔