• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان اور بھارت میچ کے بعد مزاحیہ میمز کا سلسلہ جاری

گزشتہ روز ایشیا کپ 2022ء کے غیر اہم میچ میں بھارت کی جانب سے افغانستان کو 101 رنز سے ہرایا گیا۔

افغانستان کا بھارت سے ہارنا ہی تھا کہ سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا سیلاب آ گیا جس سے انٹرنیٹ صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

میمرز کے مطابق یہ افغان بھارت میچ فکس تھا اور افغانستان نے پیسے لے کر بھارت کو جتوایا ہے۔

سوشل  میڈیا پر میمرز کی جانب سے افغان کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم کا خاکہ کھینچا گیا ہے جس میں افغان کھلاڑیوں کو ڈالرز سے کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

افغان ٹیم کی جانب سے بے تُکے انداز میں آسان کیچز چھوڑنے پر بھی صارفین کی جانب سے طنز کیا جا رہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اب اتنا فکسڈ میچ بھی اچھا نہیں لگتا ہے۔

دوسری جانب افغان ٹیم کے ہارنے پر سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت سے ہار کر افغانی کھلاڑیوں نے انڈیا پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنے لیے پکی جگہ بنا لی ہے۔

ایک پوسٹ میں انٹرنیٹ صارفین کا افغان بھارت میچ پر طنز کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ایک زمانہ تھا ہم بھی ایسے ہی کھیلا کرتے تھے عصر سے مغرب تک بغیر کسی مقصد کے۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید