سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار کیوسک پانی میں کمی آئی ہے۔
انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج عبدالعزیز سومرو کے مطابق سکھر بیراج پر پانی کی آمد1 لاکھ 77 ہزار 666 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 76 ہزار 55 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سکھر بیراج سے نکلنے والی رائس کینال کو کھول دیا گیا ہے اور اس میں 1 ہزار 611 کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کے باعث جو کینالز بند تھیں انہیں مرحلہ وار کھولا جارہا ہے۔