لاہور میں چراغ شاہ بستی کے علاقے میں 10 سالہ معذور بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق بچی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔