وفاقی وزیر ماحولیات اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے عمران خان نے ساری عمر یو ٹرن لیے، آرمی چیف کے بارے میں بیان پر ان کا یو ٹرن کوئی تعجب کی بات نہیں۔
اپنے بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اداروں سے متعلق متنازع بیانات دے کر کہتے ہیں یہ ان کے ان سوئنگ یارکر ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، اس کا فیصلہ مقررہ وقت اور آئین کے مطابق ہوگا۔
سینیٹر شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اپنے سیاسی مفاد کے لیے اس معاملے کو فوری انتخابات سے مشروط کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو ادارہ سیاست سے دور رہنا چاہتا ہے عمران خان اس کو بار بار سیاسی بیانیہ کا حصہ بنا رہے ہیں۔