لاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ اب ہوگا پورا شہر صاف،سرسبز اور روشن لاہور ”شائننگ و گرین لاہور“ مہم کا افتتاح و آغاز کل 16 ستمبرسے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے فوارے (حبیب جالب چوک) تا کلمہ چوک سینکڑوں ورکرز مصروف عمل ہونگے۔ مزید برآں کمشنر نے ترقیاتی سکیموں میں پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاون شپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ افسروں کے پاس حکومت پنجاب کی ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ۔ کمشنر نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں موجود دارالامان، اولڈ ایج ہوم و دیگر کا بھی دورہ کیا۔