لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سٹیئرنگ/ایڈوائزری کمیٹی برائے کارڈیووسکولر ڈیزیزکا اجلاس ہوا ۔سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران نے اجلاس کے دوران مختلف ایجنڈازپر اہم فیصلے کئے۔اجلاس کے دوران نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔