• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ کی پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس اسجد جاوید گھرال نے پسند کی شادی کے کیس میںلڑکی کو خاوند کےساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے پولیس کو ہراساں کرنے سے روک دیا، ثانیہ نے عدالت میں پیش ہوکر خاوند کے ساتھ رہنے کا بیان دے دیا،وکیل نے موقف اپنایا کہ تین تھانوں کی پولیس میاں بیوی کو ہراساں کر رہی ہے،استدعا ہے کہ عدالت پولیس کو ہراساں کرنے سے روکے ۔