• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کین ڈول نے اپنی ناک کی قیمت بتا دی

تصاویر بشکریہ انسٹا گرام
تصاویر بشکریہ انسٹا گرام

عدنان ظفر عرف پاکستانی کین ڈول نے اپنی ناک کی قیمت بتا دی۔

کین ڈول عرف عدنان ظفر نے گزشتہ دنوں اپنے مداحوں کی ایک غلط فہمی دور کرتے ہوئے اپنی ناک کی قیمت بتائی ہے۔

اپنی ویڈیو میں کین ڈول نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے اداکار خوش حال خان سے مشابہ قرار دیا جا رہا ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ میں خوش حال خان ہوں۔

کین ڈول کا اپنی ویڈیو میں کہنا ہے کہ باجی خدا کی قسم میں نے کسی ڈرامے میں کام نہیں کیا ہے اور نہ ہی میں خوش حال خان ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداکار خوش حال خان اور مجھ میں بڑا واضح فرق ہے کہ اُس کی ناک قدرتی طور پر خوبصورت ہے اور میری ناک 15 لاکھ روپے کی ہے۔

واضح رہے کہ 1961ء میں فکشنل کردار کین ڈول کو متعارف کروایا گیا تھا۔

دائیں تصویر عدنان ظفر عرف کین ڈول جبکہ بائیں تصویر اداکار خوش حال خان کی ہے
دائیں تصویر عدنان ظفر عرف کین ڈول جبکہ بائیں تصویر اداکار خوش حال خان کی ہے

یہ کردار باربی ڈول کے مدِ مقابل بنایا گیا تھا جسے ہوبہو پاکستانی سوشل میڈیا پرسنیلٹی عدنان ظفر نے اپنایا ہوا ہے اور یہ روپ ان پر خوب جچتا بھی ہے۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے دبئی میں مقیم کین ڈول عرف عدنان ظفر سوشل میڈیا پر مشہور بیوٹی پروڈکٹس بلاگر کی حیثیت سے بھی جانے جاتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید