امریکی ڈالر کو مسلسل عروج اور اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کا زوال کا سفر جاری ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 96 پیسے منہگا ہو کر 236 روپے 84 پیسے کا ہو گیا ہے۔
رواں کاروباری ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 8 روپے 66 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
رواں مہینے میں انٹر بینک میں ڈالر 18 روپے 09 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے جو بعد میں منفی رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں پہلے اضافہ ہوا، پھر وہ 156 پوائنٹس کم ہو کر 41615 پر آ گیا۔