پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا تھا۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 234 روپے 32 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 239 روپے کا ہو گیا ہے۔