• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: 6 کرکٹ گراؤنڈز کرائے پر دینے سے روک دیا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 6 کرکٹ گراؤنڈز نجی کمپنیوں کو دینے سے روک دیا۔

عدالتِ عالیہ نے سابق چیئرمین میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد سردار مہتاب کی حکمِ امتناع کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اسٹے آرڈر جاری کر دیا۔

عدالت نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو کرکٹ گراؤنڈ کرائے پر دینے سے روک دیا۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کے پاس گراؤنڈ آؤٹ سورس کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید